پنڈ دادنخان (این این آئی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ا پوزیشن رہنماؤں کو عالمی سطح پر اور خطے میں موجود سیاسی پیچیدگیوں کاادراک ہی نہیں ہے، جمہوریت کی لڑائی لڑنے والی جماعتیں آمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں، افغانستان میں ہونیوالی جنگ کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا،پاکستان نے بارہا دنیا کو سمجھایا جنگ مسئلے کا حل نہیں،ملک کو سیاسی اور معاشی پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے،بلوچستان میں 3 ہزار سے زائد افراد دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہوئے،امن ہوگا تو معیشت اوپر جائے گی۔ ہفتے کے روزتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہلم میں عمران خان کے وژن کو دیکھتے ہوئے نجی طور پر جنگلات لگائے گئے، عمران خان شجر کاری کے معاملے پر اس وقت دنیا کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان پر عمران خان بات کرتے ہیں تو پوری دنیا سنتی ہے،افغانستان میں پاکستان کا مثبت کردار دنیا کے سامنے ہے،افغانستان میں ہونیوالی جنگ کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا۔
وزیراعظم عمران خان ایک بڑے قد کے لیڈر ہیں جو افغانستان، ماحولیاتی تبدیلی و مسلم امہ کے مسائل پر جب بھی بات کرتے ہیں تو پوری دنیا سنتی ہے.
قوموں کو اسی قد کا لیڈر چاہیے ہوتا ہے اپنی بات دنیا تک پہنچانے کے لیے@fawadchaudhry pic.twitter.com/e7Pvz4TX72— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) October 2, 2021
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ افغانستان میں بھارت کی ریشہ دوانیاں ختم ہوگئی ہیں،پاکستان نے بارہا دنیا کو سمجھایا جنگ مسئلے کا حل نہیں۔ ملک کو سیاسی اور معاشی پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بلوچستان میں 3 ہزار سے زائد افراد دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں، پاکستان کے ساتھ وفاداری کاعہد کرنے والوں کو قومی دھارے میں لائیں گے ،امن ہوگا تو معیشت اوپر جائے گی۔ فواد چورہدری نے کہاکہ جمہوریت کی لڑائی لڑنے والی جماعتیں آمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں،پاکستان کے اندرہماری تمام تر توجہ سکیورٹی اورمعیشت پر ہونی چاہیے۔