فیفا ورلڈ کپ، مراکش سے شکست کے بعد بیلجیئم میں پرتشدد مظاہرے

28  ‬‮نومبر‬‮  2022

فیفا ورلڈ کپ میں مراکش سے شکست کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز اور دیگر شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

گزشتہ روز قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو 2 صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کیا تھا۔

میچ ہارنے کے بعد بیلجیئم کے حامی دارالحکومت میں سڑکوں پر نکل آئے، درجنوں مشتعل افراد نے کاروں کو الٹ کر انہیں آگ لگا دی۔

مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھربرسائے، ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس اور واٹرکینن کا استعمال کرتے ہوئے 12 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

ہنگاموں میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ہنگامہ آرائی کے باعث پولیس نے وسطی برسلز کے علاقے میں میٹرو اسٹیشن، بس اور ٹرام سروس بند کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کے علاوہ بھی کئی شہروں میں ہنگامے ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved