پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

1  دسمبر‬‮  2022

پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اس لمبے ترین فارمیٹ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

انگلینڈ ٹیم نے کسی بھی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنادیا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنا ڈالے۔

واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میچ کے پہلے ہی دن کسی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا۔

کینگروز نے 1910 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز 496 رنز بنائے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved