جنوبی کوریا کے سابق مشیر قومی سلامتی کو گرفتار کر لیا گیا

3  دسمبر‬‮  2022

جنوبی کوریا کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی اور انٹیلی جنس کے سابق سربراہ سوح ہون کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوح  ہون کوستمبر 2020ء میں جنوبی کوریا کے محکمہ ماہی گیری کے اہلکار کے شمالی کوریا کے فوجیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے شواہد کے ساتھ گڑ بڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق نیشنل سکیورٹی چیف پر شواہد میں ہیرا پھیری کے ذریعے سابق حکومت کو فائدہ پہنچانے اور شمالی کوریا سے تعلقات مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے واقعہ چھپانے کا بھی الزام ہے۔

رپورٹس کے مطابق دارالحکومت سیول کی مقامی عدالت نے سوح ہون کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ اس کیس میں رواں سال اکتوبر میں سابق وزیر دفاع اور سابق کوسٹ گارڈ چیف کو بھی گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ ستمبر 2020ء میں شمالی کوریا کے فوجیوں نے سمندر میں اپنی سرحد کے قریب کوریا کے محکمہ ماہی گیری کے اہلکار کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور پھر لاش کو آگ لگادی تھی۔

 کوریا کی حکومت نے ابتدائی بیان میں کہا تھاکہ اہلکارگھریلو مسائل کے باعث ملک سے فرار ہو کر شمالی کوریا جا رہا تھا، بعد ازاں تحقیقات میں ہلاک شہری پر الزام ثابت نہ ہونے پر حکومت نے بیان واپس لے لیا تھا۔

اس واقعے پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے بھی جنوبی کوریا سے معافی مانگی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved