اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو بیدردی سے قتل کر دیا

3  دسمبر‬‮  2022

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو پہلے مارا پیٹا گیا اور پھر زمین پر گرا کر گولی مار کر قتل کردیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ آج ایک اور واقعے میں فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا گیا جس سے رواں ہفتے شہید ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ نوجوان کو اسرائیلی فوج نے پہلے گرفتار کرنے کی کوشش کی اور جامع تلاشی لی۔ نوجوان کو مارا پیٹا گیا اور زمین پر گرا کر اہلکاروں نے نہتے نوجوان کو گولی سے بھون ڈالا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ ایک جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فلسطینی نوجوان کی مزاحمت اورجارحانہ رویے کے باعث اہلکاروں نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں برس اب تک 125 سے زائد فلسطینی نوجوان شہید ہوچکے ہیں جو 1967ء میں اسرائیلی قبضے کے بعد سے ایک سال میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved