یورپی یونین کی کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی سخت مذمت

3  دسمبر‬‮  2022

یورپین یونین نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ ایک پیغام میں یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی خارجہ امور کی ترجمان نبیلا مصرالی نے کہا کہ یونین افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارت خانے پر حملے سے پریشان ہے۔ لیکن یہ جان کر تسلی ہوئی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین افغانستان میں بشمول سفارتی برادری کے، تمام دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved