چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی عمران خان کے نقش قدم پر، ملازمین کو اخراجات فوری طور پر کم کرنے کا حکم دے دیا

3  اکتوبر‬‮  2021

چیئرمین پی سی بی نے عمران خان انکلوژر میں بورڈ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے بھی ممکن ہو سکے اپنے اخراجات کم کریں۔ تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں ہر سطح کے ملازمین شریک تھے جہاں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بتایا کہ انہوں نے کس طرح پرائم منسٹر ہاؤس اور آفس کے دیگر  اخراجات کم کئے ہیں، اسی طرح ہمیں بھی اپنے بورڈ میں اخراجات کم کرنا ہوں گے اسے جیسے مرضی ممکن بنائیں، دو کی بجائے ایک کپ چائے پیئیں، اے سی  کاستعمال کم کردیں، دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں، کفایت شعاری سے کام لیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کسی کا ذکر کئے بغیر  بھاری تنخواہیں لینے والوں کو پیغام دیا کہ سب کو کام کرنا ہو گا اور کام کی بنیاد پر اپنی موجودگی کا جواز بتانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہونا چاہیے، نمبر ون ٹیم نہیں ہو گی تو ہم سب کے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved