پاک ویسٹ انڈیز سیریز خطرے میں پڑگئی، ویسٹ انڈیز کے مزید کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق

16  دسمبر‬‮  2021

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں سمیت 2 آفیشلز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس سے پہلے بھی 3 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے مزید 3 کھلاڑیوں سمیت 2 آفیشلز میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے جس کے بعد آج ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اور ون ڈے سیریز خطرے میں پڑ گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے پہلے دو میچز جیت کر پاکستان پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔

دورہ پاکستان پر آنے والے 6 کھلاڑی اب تک کورونا کی وجہ سے ٹور سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ ڈیون تھامس انجری کا شکار ہیں، وہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انجرڈ ہوئے تھے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز اور پی سی بی حکام کا آج دورہ جاری رکھنے سے متعلق اجلاس ہو گا۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جانی ہے جس کا پہلا میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 20 دسمبر اور تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جانا ہے جس کے ہونے کا آثار انتہائی کم نظر آرہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved