انجری کے باعث نسیم شاہ کی ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

8  دسمبر‬‮  2022

 قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو کندھے کی تکلیف کی شکایت کا سامنا راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران ہوا جس کی وجہ سے انہوں نے ملتان ٹیسٹ کےلیے ہونے والے ٹریننگ سیشن کے دوران بولنگ نہیں کی۔

اس سے قبل پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 9 دسمبر بروز جمعہ سے شروع ہوگا۔

انگلینڈ کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved