فیفا ورلڈ کپ، کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی

10  دسمبر‬‮  2022

فیفاورلڈکپ  کےکوارٹر فائنل میں  مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

 مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کئے گئے گول کو  پرتگال مقررہ وقت میں برابر نہ کرسکا۔

مراکش کےگول کیپر نے اہم میچ میں کئی یقینی گول بچا کر جیت میں اہم کردارادا کیا۔

خیال رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی  ہے۔

مراکش فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا دوسرا مسلم ملک ہے، اس سے قبل 2002ءکے ورلڈکپ میں ترکی سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved