ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

16  دسمبر‬‮  2021

ویسٹ انڈیز  نے پاکستان  کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

پاکستان میں موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کے مزید 5 ارکان میں کورونا کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد دورے کے مزید میچز نہ ہونے کا خطرہ تھا تاہمتیسرا ٹی 20 مقررہ وقت پر ہو رہا ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved