شاہ رخ خان دنیا کے 50 بہترین اداکاروں کی فہرست میں واحد بالی ووڈ فنکار

20  دسمبر‬‮  2022

برطانیہ کے فلمی میگزین ایمپائر نے اب تک کے 50 بہترین بین الاقوامی اداکاروں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں شاہ رخ خان بالی ووڈ کے واحد اداکار ہیں۔

اس فہرست میں مارلن برینڈو، ٹام ہینکس اور کیٹ ونسلیٹ جیسے اداکار شامل ہیں۔

میگزین نے شاہ رخ خان کے دہائیوں پر مبنی کیریئر میں نامور کرداروں کا ذکر کیا ہے۔

اس میں کچھ کچھ ہوتا ہے، دیوداس، سوادیس اور مائی نیم از خان میں ان کے کرداروں کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔

برطانوی میگزین کی فہرست میں شامل دیگر اداکاروں میں ایل پچینو، جواکن فینکس اور لیونارڈو ڈی کیپریو بھی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved