لاہور میں بخار کی گولیوں کے بعد انسولین بھی نایاب

20  دسمبر‬‮  2022

لاہور میں بخار کی گولیوں کے بعد انسولین کی بھی قلت ہوگئی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

انسولین کی قلت نے ذیابیطس کے مریضوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، انسولین میڈیکل اسٹورز پر نہیں مل رہی جس کے باعث انسولین لگانے والے ذیابیطس کے مریض سخت پریشان ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہےکہ انسولین کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ مریض اور ان کے اہلخانہ اذیت سے بچ سکیں۔

دوسری جانب پشاور میں بھی انسولین کی قلت کی شکایات ہیں جس کے باعث مریض پریشان حال ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved