پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز منسوخ کر دی گئی

16  دسمبر‬‮  2021

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں کورونا کیسز کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والی ون ڈے سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعددونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے، اور ون ڈے سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات  کے مطابق یہ سیریز اب جون 2022ء میں شیڈول کی جائے گی۔

یاد رہے کہ  دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کے 3 میچز 18، 20 اور 22 دسمبر 2021ء کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے۔

یہ بھی واضح رہے کہ  ویسٹ انڈیز کے 6 کھلاڑی اب تک کورونا کی وجہ سے ٹور سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ ڈیون تھامس انجری کا شکار ہیں، جس کے باعث ویسٹ انڈیز حکام کا کہنا تھا کہ ان حالات میں دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved