معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں

21  دسمبر‬‮  2022

سدا بہار گیت انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند سے شہرت حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ بلقیس خانم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

بلقیس خانم مرحوم ستار نواز استاد رئیس خان کی اہلیہ تھیں۔ بلقیس خانم کے بھائی محسن رضا بھی معروف موسیقار ہیں۔

بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک بڑا نام تھا ان کی گائیکی نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے، بلقیس خانم نے موسیقی کے ابتدائی تعلیم اپنے نانا استاد عنایت علی خان سے حاصل کی اور پھر منفرد انداز اپنا کر انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا۔

بلقیس خانم کی تدفین اور نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved