سٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس رواں برس کی کم ترین سطح پر

21  دسمبر‬‮  2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار اور سرمایہ کاری کا منفی رجحان رہا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کے 100 انڈیکس میں مجموعی طور پرکاروباری دن میں 489 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،  جس کے بعد کاروبار کا اختتام 39 ہزار 342 پوائنٹس پر ہوا۔

اس سے قبل رواں سال جولائی میں 100 انڈیکس 39 ہزار ہوا تھا لیکن آج رجسٹر ہوئی انڈیکس کی کم ترین سطح جولائی سے بھی نیچے یعنی 39 ہزار 276 ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 16 کروڑ   سے 60 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4  ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے کی کمی کے بعد کاروبار کےاختتام پر 6 ہزار 296 ارب روپے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved