لیگی ارکان صوبائی اسمبلی نے عدالت سے رجوع کر لیا

22  دسمبر‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے 16 ارکان صوبائی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد سیشن میں شرکت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سیشن میں شرکت کے لیے 16 لیگی ارکان کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں عدالت نے لیگی ارکان اسمبلی کو عدم تحریک اعتماد کے سیشن میں شرکت کی اجازت دے دی۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز نے ایڈووکیٹ منصور اعوان کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ نے 20 دسمبر کو سیشن میں شرکت اور ووٹنگ کی اجازت دی تھی۔عدالت وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں شرکت کے لیے عبوری ریلیف میں توسیع کرے۔
درخواست میں اپیل کی گئی تھی کہ عدالت وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے نئے الیکشن میں بھی حصہ لینے کی اجازت دے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved