وزیراعظم کے داماد کو عدالت سے ریلیف مل گیا

22  دسمبر‬‮  2022

ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے داماد کی احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف عزیز کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سماعت کرتے ہوئے 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور نیب کو ہارون یوسف عزیز کی گرفتاری سے روک ردیا۔
سماعت کے موقع پر ہارون یوسف عزیز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جہاں انہوں نے لاہور کی احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدم حاضری پر ہارون یوسف عزیز اشتہاری ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved