واٹس ایپ نے وائس میسج بھیجنے سے قبل سننے کا فیچر متعارف کرا دیا، کون سے صارفین استعمال کر سکتے ہیں؟

16  دسمبر‬‮  2021

واٹس ایپ نے صارفین کے دیرینہ مطالبے پر آڈیو پری ویو کا فیچرمتعارف کرا دیا ہے، جس کے استعمال سے صارفین اپنا آڈیو پیغام بھیجنے سے پہلے خود سن سکیں گے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ایشیائی صارفین اور بالخصوص بھارتی صارفین کے دیرینہ مطالبے پر متعارف کرایا گیا ہے، جو کہ واٹس انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ فیچر صرف عوامی شخصیات کیلئے دستیاب ہو گا، یعنی کہ عوامی سطح پر مشہور شخصیات یا وہ افراد جن کی آواز لاکھوں صارفین تک پہنچتی ہو، صرف وہی اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی کے نام اور سٹرکچر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے بعد اس میں صارفین کیلئے مزید سروسز متعارف کرنے کا اعلان کیا تھا، جو مستقبل قریب میں فراہم کی جائیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved