پاکستانی فلم جوائےلینڈ آسکر ایوارڈز کیلئے شارٹ لسٹ

22  دسمبر‬‮  2022

 پاکستان کی متنازع فلم جوائے لینڈ کو آسکر ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ کو 95 اکیڈمی ایوارڈز، آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ اسی کیٹگری میں ایک بھارتی فلم Last Film Show بھی شامل ہے۔

جوائےلینڈکوبہترین بین الاقوامی فیچرفلم کی کیٹیگری میں 92 ممالک سے شارٹ لسٹ کیاگیا۔

پاکستان کے مختلف صوبوں میں پابندی کا شکار یہ فلم آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں پاکستان کی پہلی سلیکشن بننے میں کامیاب ہوئی ہے، فلم میں خواجہ سرا علینا خان اور علی جونیجو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

علاوہ ازیں راستی فاروق، ثروت گیلانی، سلمان پیرزادہ اور ثانیہ سعید بھی فلم میں اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان ہدایت کار صائم صادق اس فلم کے لکھاری اور ہدایت کار ہیں۔

جوائےلینڈکی ایگزیکٹوپروڈیوسر ملالہ یوسفزئی نے ڈائریکٹرصائم صادق کو مبارکبادکے لیے ٹیلی فون کیا۔

آسکرکے لیے شارٹ لسٹ ہونے پر  ملالہ یوسفزئی نے خوشی کا بھی اظہار کیا۔ ملالہ کا کہنا ہے کہ جوائے لینڈکی آن اسکرین،آف اسکرین ٹیم نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جوائے لینڈ کو کانز فلم فیسٹیول میں بھی اسکرین کیا گیا تھا جہاں اسے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved