برطانیہ میں پٹرول کا بحران سنگین ہو گیا،فوج طلب کر لی گئی

3  اکتوبر‬‮  2021

لندن(این این آئی): برطانیہ میں پٹرول بحران سے نمٹنے کیلئےفوج میدان میں آگئی، آرمی ٹینکر ڈرائیورز پیر سے تعینات کئے جائیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر سے آرمی ٹینکر ڈرائیور پٹرول اسٹیشن تک پٹرول پہنچائیں گے۔ برطانیہ میں ٹرک  ڈرائیورز کی شدید کمی کے باعث پٹرول کی ترسیل چیلنج بن گئی ہے اور عوام کئی روز سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی ٹینکر ڈرائیورز جلد تعینات کئے جائیں گے تاکہ ملک میں جاری ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پٹرول کی قلت میں حکومت کو عارضی طور پر مدد فراہم کی جا سکے۔ برطانیہ کے محکمہ توانائی نے پیر کو ایک بیان میں کہا  کہ محدود تعداد میں فوجی ٹینکر ڈرائیوروں کو تیار رکھا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر تیل کی سپلائی چین کو مزید مستحکم کرنے کیلئے تعینات کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بریگزٹ ڈیل کے بعد جنوری میں برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے بعد کئی غیر ملکی ٹرک ڈرائیور بھی ویزے کے تکنیکی مسائل کے باعث برطانیہ چھوڑ گئے تھے۔ بعد ازاں برطانوی حکام نے امیگریشن پالیسی میں ٹرک ڈرائیوروں کے ویزے کیلئے نہ صرف نرمیاں کی تھیں بلکہ قلیل مدت کیلئے ویزے پر چھوٹ بھی دی تھی لیکن مسائل حل نہیں ہو سکے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved