پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں نیا موڑ

25  دسمبر‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرمذاکرات کا تیسرا راؤنڈ ختم ہوگیا۔

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب، مونس الٰہی اورحسین الٰہی سے ملاقات کی۔ملاقات میں انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے غور کیا گیا۔

دونوں جماعتوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت مثبت رہی، ہم مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی کو 187 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے، عدالت کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved