جنرل باجوہ کا ٹیکس ڈیٹا لیک کیسے ہوا؟ اہم خبر آگئی

25  دسمبر‬‮  2022

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باوجوہ کے خاندان کا ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے کے کیس میں تینوں ملزمان کے بیان ریکارڈ کرلیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گرفتار تینوں ملزمان کے بیانات ریکارڈ کروا دیے، ملزمان کے بیانات ڈیوٹی مجسٹریٹ انیل سعید نے ریکارڈ کیے۔ملزمان میں دو سپرنٹنڈنٹس اور ایک اپر ڈویژن کلرک شامل ہے، ملزمان میں سپرنٹنڈنٹ ارشد قریشی، شاہد نیاز اور یو ڈی سی عدیل اشرف شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو محکمانہ انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔سابق آرمی چیف کے خاندان کا ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے پر اعلیٰ سطح پر انکوائری کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved