پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اور بری خبر

25  دسمبر‬‮  2022

عالمی مالیاتی ادارے ۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض کی اگلی قسط ملنے میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مذاکرات جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) میں معاملات التوا کا شکار ہوگئے، آئی ایم سے اگلی قسط ملنے میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف معیشت کے بارے میں اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیلاب کے بعد پاکستان کی معیشت کے مختلف اعداد و شمار پر اختلاف برقرار ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مذاکرات جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کی قسط میں تاخیر سے زرمبادلہ کے ذخائر دباؤ کا شکار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved