پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق، قومی اسمبلی نے پالیسی جاری کر دی

25  دسمبر‬‮  2022

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق سے متعلق قومی اسمبلی نے واضح پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہر ممبر قومی اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرنا ہوگی۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش ہو کر اپنی متعلقہ نشستوں سے استعفوں کی تصدیق کی ایک بار پھر بازگشت سنی جا رہی ہے جس پر قومی اسمبلی نے خط کا حوالہ دیتے ہوئے توجہ مبذول کروائی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ 22 دسمبر کو پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھیجے گئے خط کا جواب ارسال کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے اراکین کی ممکنہ واپسی کا خیر مقدم کیا وہیں خط کے مندرجات بھی یاد دلائے گئے۔
خط کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے بلایا جائے گا اور ہر ممبر قومی اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرنا ہوگی۔

استعفوں کی تصدیق کیلئے قومی اسمبلی کے طریق کار 2007 کے قواعد و ضوابط کے ذیلی قاعد 43 کے پیراگراف (B) کے تحت بلایا جائے گا، پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی کو 06 سے 10 جون 2022 تک استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں مدعو کیا جا چکا ہے اور باضابطہ طور پر مدعو کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی بھی ممبر قومی اسمبلی استعفے کی تصدیق کے لیے نہیں آیا تھا۔

واضح رہے کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved