عمران خان کیسز میں نئے ثبوت سامنے آنے کا دعویٰ

25  دسمبر‬‮  2022

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کیسز میں نئے ثبوت سامنے آئے ہیں، ریاست کے لیے خاموش ہیں، کرداروں کو بے نقاب کرنا ضروری تھا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حق میں کوئی فیصلہ آتا ہے تو این آر او کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان اینڈ کمپنی کے حمایتی اداروں میں بیٹھے لوگوں کو اکسا رہے ہیں، نا انصافی کرنے والوں کے ظلم و ستم کا مداوا ہوگا تو ملک ٹھیک ہوگا۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کیسز کا فیصلہ ہونے سے پہلے انتخابات کروائے جائیں، پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے والا پاکستان کو بچانے والوں کو لٹیرا کہہ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کروا بھی لیں تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، جب تک چور کو چور نہیں کہیں گے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، اعتراف کافی نہیں جو غلط سزائیں دی گئیں ان کا مداوا بھی ہونا ضروری ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جھوٹا بیانیہ، آڈیو ویڈیو لیکس ہو رہی ہیں، آج حکومتی اتحادی سہولت کاری کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ سہولت کاری کی بات کر نے والوں کی باتوں کا نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا ہے؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved