وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک ظالم اور محسن کش شخص آج جنرل (ر) باجوہ کو گالیاں دے رہا ہے، کہتا ہے نیب جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھا، بتایا جائے کہ کس کی فرمائش پر شریف خاندان اور مجھے قید کیا گیا۔
سیالکوٹ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ٹبر نے تحفے تک بیچ ڈالے، کوئی بعید نہیں بعد میں سارا الزام اپنی مرشد بیوی پر ڈال دے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی سیاسی دہشت گردی کے خطرات ہیں، علم ہے کہ عوام مشکل میں ہیں، جس شخص نےخوشخالی کی باتیں کیں وہ عوام کوبدحالی میں چھوڑگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم قید سے رہائی مانگتے تھے لیکن اللہ نے ہمیں رہائی کے ساتھ اقتدار بھی دیا، نوازشریف ضرور آئےگا اور ملک کی تقدیربدلےگی۔