قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہمی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

25  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد ہائیکورٹ میں قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تمام تحائف کی تفصیلات  فراہم کرنےکی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

شہری ابوذر سلمان نیازی کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ وزرائے اعظم اور صدورکو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دی جائیں، تحائف کی مارکیٹ ویلیو اور لگائی گئی قیمت کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ انفارمیشن کمیشن پہلے ہی توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے چکا ہے، انفارمیشن کمیشن کے 29 جون 2022ء کے فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved