یوکرین تنازع پر تمام فریقین سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پیوٹن

25  دسمبر‬‮  2022

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہےکہ یوکرین تنازع پر روس تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے، روس نے کبھی امن مذاکرات سے انکار نہیں کیا، یوکرین اور مغربی ممالک ہی بات چیت سے پیچھے ہٹتے رہے ہیں۔

روسی چینل کو انٹرویو میں صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس تمام فریقین سے قابل قبول حل کے لیے بات چیت کرنے پر تیار ہے لیکن امن مذاکرات کا ہونا فریقین پر منحصر ہے، روس نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا۔

صدر  پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس یوکرین میں درست سمت میں کام کر رہا ہے، مغرب روس کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، روس اپنے قومی مفادات، اپنے شہریوں اور اپنےلوگوں کا دفاع کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کے پاس اپنے شہریوں کے تحفظ کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں، روس کے شہری متحد ہیں اور وطن کے لیے ہر چیز دینےکو تیار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved