مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب کی سیاسی صورت حال کے پیش نظر حمزہ شہباز کو برطانیہ سے وطن واپس آنے کی ہدایت کردی۔
لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت پر حمزہ شہباز نے آئندہ ہفتے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، وہ ان دنوں نجی دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی سیاسی صورت حال کے پیش نظر حمزہ شہباز کو قیادت نے وطن وایس آنے کی ہدایت کی ہے، وہ وزارتِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ ن اور اپوزیشن اتحاد کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الہیٰ کو گیارہ جنوری تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی پر وزارت اعلیٰ کے عہدے پر بحال کر کے کابینہ کو بھی بحال کردیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ گیارہ جنوری کے بعد اسمبلی کی تحلیل لازمی ہوگی جبکہ اپوزیشن جماعتیں اسمبلی تحلیل کو روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔