بلوچستان میں کوئٹہ، حب اور تربت میں دستی بم حملے ہوئے جن میں مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس ناکے پر دستی بم حملہ ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں تین اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب حب میں تھانہ صدر کی حدود میں دستی بم حملہ ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حب میں ہونے والے دستی بم حملے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر تربت کے علاقے تعلیمی چوک کے قریب بھی دستی بم پھینکا گیا، تاہم پولیس کے مطابق اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اس سے قبل کوئٹہ میں سبزل روڈ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔