بہتر ٹرن آؤٹ کیلئے اسلام آباد میں 1039 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،الیکشن کمیشن

25  دسمبر‬‮  2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ووٹرزکی سہولت اور پولنگ کے دن بہتر ٹرن آؤٹ کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد میں 1,039 پولنگ سٹیشنز قائم کئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 31 دسمبر 2022ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی 3,088 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پہلے ہی 15 مانیٹرنگ آفیسرزکا تقرر کیا ہے جس کی سربراہی ایک ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کر رہے ہیں تاکہ تمام امیدواروں کی کینوسنگ پر قریبی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جا سکے۔

مانیٹرنگ ٹیموں نے اب تک کونسلز 36,37, 41,42,47,48 اور 130 سے مختلف ممنوعہ سائز کے پوسٹرز اور بینرز ہٹا دئیے گئے۔(1,000,155) رجسٹرڈ ووٹرز بشمول 0.5 ملین (526,138) مرد اور 0.4 ملین (474,017) خواتین ووٹرز وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved