چین کا کورونا کے یومیہ کیسز اور اموات رپورٹ نہ کرنے کا فیصلہ

25  دسمبر‬‮  2022

چین نے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات رپورٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا کیسز و اموات کے سرکاری اور دیگر ذرائع کے اعداد و شمار میں فرق تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ آج سے وبا کے بارے میں یومیہ معلومات شائع نہیں کریں گے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ چائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی)، کورونا وبا سے متعلق معلومات شائع کرے گا۔

کمیشن کے مطابق سی ڈی سی کورونا معلومات تحقیقی مقاصد کے لیے شائع کرے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا سے متعلق سی ڈی سی کی معلومات شائع ہونے کا وقت نہیں بتایا گیا۔ سی ڈی سی عمومی طور پر کورونا سے متعلق ماہانہ رہورٹ جاری کرتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد حالیہ دنوں میں کورونا کیسز بڑھے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved