صدر مملکت کے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق بیان پر ایوان صدر نے وضاحت جاری کردی

26  دسمبر‬‮  2022

ایوان صدر نے صدر مملکت عارف علوی سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کی ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےسابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے سینیٹ میں اور الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ مدد کے حوالے سے ان سے غلط طور پر منسوب بیان کا نوٹس لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا اور یہ من گھڑت اور خود ساختہ ہے۔

یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے گزشتہ رات کراچی می ایک عشایئے کے دوران ملک کی کاروباری شخصیات اور اہم سرمایہ کاروں سے بات چیت کی تھی جس میں ان سے بیان منسوب کیا گیا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ اور ان کی ٹیم نے سینیٹ میں عمران خان کی مدد کی اور انہوں نے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کی مدد کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved