پاکستان مسلم لیگ (ق) نے چوہدری سالک حسین کو پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری سالک حسین کی تقرری کی منظوری دی۔
ق لیگ کے اعلامیے کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی مشاورت سے چوہدری سالک کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے چوہدری سالک حسین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔