پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ سے بنا کر رکھنے کے خواہاں ہیں، صدر عارف علوی اور اسحاق ڈار کی ملاقاتوں میں بریک تھرو نہیں ہوا۔
ایک انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ سے بناکر رکھنے کے خواہاں ہیں، 3 بار جنرل (ر) باجوہ کو کہا گیا عمران خان آپ کو ڈی نوٹیفائی کریں گے جب کہ عمران خان نے ایسا کچھ سوچا تک نہ تھا کہ کسی کو ڈی نوٹیفائی کریں، ایک تو ہر وقت ریکارڈنگز ہوتی رہتی ہیں یہ بھی بڑا مسئلہ ہے، اصطلاح سے ہٹ کربات بتائی جائے تو لگتا ہے جیسے سازش ہو رہی ہو۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب سے جنرل عاصم منیر نےکمان سنبھالی ہےفرق پڑا ہے، پاکستان میں پہلےاسٹیبلشمنٹ تھی، اب عمران خان بھی حقیقت ہے، جو اس حقیقت کو نظر انداز کرےگا وہ اپنا اور ملک کا نقصان کرےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکمت عملی ہے عمران خان کو نااہل کرکے کرمنل کیسز بنائیں، پھر ایک سال انتخابات ملتوی کردیں، اس دوران یہ سیاسی طور پر دوبارہ کچھ حاصل کرلیں۔