امریکہ اور کینیڈا میں برفانی طوفان بم سائیکلون سے زندگی مفلوج، 38 افراد ہلاک

26  دسمبر‬‮  2022

 امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان بم سائیکلون سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  برفانی طوفان ’بم‘ نے امریکا اور کینیڈا میں معمول کی زندگی مفلوج کردی۔ سڑکوں پربرف جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ  پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکہ اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے اب تک 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک ریاست کے شہر بفیلو میں حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔ مسلسل برفباری سے متعدد گھر برف تلے دب گئے ہیں۔

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اورکیوبک برفانی طوفان سے شدید متاثرہیں۔ کیوبک سے لے کر امریکی ریاست ٹیکساس تک 17 لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ برفانی طوفان سے 25 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں اوہائیو، کینٹکی، میزوری اور کنساس میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ ان ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی پیشن گوئی ہے۔

امریکہ میں مسلسل ہونے والی برفباری سے مجموعی طور پر 5 ہزار پروازیں منسوخ اور 22 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔ 13 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ جارجیا، نارتھ کیرولائنا اور نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

برفانی طوفان سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی میں 1989ء کے بعد اور نیویارک میں 1906ء کے بعد اس کا سال کا کرسمس سرد ترین ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved