پی ٹی آئی کا استعفوں کی تصدیق کیلیےنیا پلان آگیا

27  دسمبر‬‮  2022

تحریک انصاف کا استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی جانے کا پلان ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔
تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کا معاملہ پھر لٹک گیا۔یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کل خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں بھی جمع نہیں ہوں گے، جہاں پارٹی چیئرمین عمران خان نے کل خطاب کرنا تھا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی ارکان نے استعفوں کی تصدیق کے لیے کل 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں طے پایا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی 28 دسمبر بدھ کے روز خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، جہاں پارٹی چیئرمین عمران خان ارکان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے اور اسپیکر کے سامنے پیش ہوکر اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved