پی ڈی ایم کی خواہش پوری کر دی، اسد عمر

27  دسمبر‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے ہی فیصلے کو ریورس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی خواہش پوری کر دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کھل کر پی ڈی ایم کی خواہش کا اظہار کیا تھا، حکومت نے بلدیاتی الیکشن پر سروے کرائے، انہیں پتہ چلا کہ یہ الیکشن ہارنے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے میئر کے ڈائریکٹ انتخاب کی مخالفت کی تھی، اب وہی قانون لے آئے، حکومت نے آئین اور قانون کا مذاق اڑایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved