اسلام آباد خودکش دھماکے کا مشتبہ دہشتگرد حملے کے روز ہی خیبر پختونخوا سے وفاقی دارالحکومت پہنچا تھا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، مشتبہ دہشت گرد خیبر پختونخوا سے دھماکے کے دن ہی بس سے یہاں پہنچا۔
ذرائع کے مطابق مشتبہ دہشت گرد پہلے پیرودھائی بس ٹرمینل پر دیکھا گیا، جس کی جیو فینسنگ کے ذریعے آئی ٹین میں موجودگی کا انکشاف ہوا۔
ذرائع کے مطابق مشتبہ دہشت گرد کی بس ٹرمینل پر کسی سے ملاقات ہوئی یا نہیں؟ اس حوالے سے شواہد نہیں مل سکے۔
ذرائع کے مطابق مشتبہ دہشت گرد بارودی مواد اور خودکش جیکٹ کے ساتھ سفر کر رہا تھا اور کسی دوسرے شخص کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔