پرویزالٰہی اعتماد کا ووٹ لے لیں تو انہیں حق ہے پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں، گورنر پنجاب

27  دسمبر‬‮  2022

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کوشش ہے پنجاب میں بات گورنر راج تک نہ پہنچے لیکن گورنر راج بھی آئین کا حصہ ہے۔

نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلیغ الرحمان کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی اعتماد کا ووٹ لے لیں تو انہیں حق ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پنجاب میں بات گورنر راج تک نہ پہنچے لیکن گورنر راج بھی آئین کا حصہ ہے، گورنر کو صدر نہیں وزیراعظم ہٹا سکتا ہے۔

گونرپنجاب نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے عمل میں شامل بیوروکریٹس کے خلاف مبینہ کارروائیوں سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف سیکرٹری کو جب میرا حکم ملا تو انہوں نے قانونی مشورہ لیا، ڈپٹی سیکرٹری کی معطلی کا مجھےنہیں پتا، اگر آرڈر چیف سیکرٹری نے دیا توڈپٹی سیکرٹری کوکیوں معطل کیا گیا؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved