چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ جب افغان سرحد پر لگی باڑ اکھاڑی جارہی تھی تو کیا اس وقت ان کا کام سیاسی انجینیئرنگ کرنا تھا؟
ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ دہشت گردی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاک افغان سرحد پرجب باڑ ٹوٹ رہی تھی تو کیا ہمیں پتا نہیں چلا؟اُس وقت ہماری فورس کو پولیٹیکل انجینیئرنگ میں لگایا ہوا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کو بار بار کہا کہ ہمیں محتاط رہنا چاہیے، دہشت گردی بڑھ سکتی ہے، اب میر علی اور میران شاہ میں طالبان کے جھنڈے لگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سکیورٹی فورسز پر اعتماد ہے لیکن ہمارے پاس ایک اور جنگ لڑنے کا پیسہ نہیں، آئی ایس آئی ایک منظم اور باصلاحیت ادارہ ہے، اسے پولیٹیکل انجینیئرنگ کے بجائے احتساب کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔