پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل دے دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اور اُن کے فرزند نے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث کو اُن کے مزارات میں دفن کردیا ہے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاق کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو اندرون سندھ کی چند بستیوں تک محدود کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام سیلاب کا شکار ہیں جبکہ آصف زرداری کے حواری سندھ کا پیسہ ضمیروں کی منڈیوں میں جھونکتے رہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جو آئین دیا، آصف زرداری نے جاتی امراء کے چوروں سے مل کر اس کے انسانی حقوق کے باب کی دھجیاں اڑوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے حصول کے لیے آصف زرداری اور اس کا فرزند دستور، جمہوریت پر ہر شرمناک حملے کے سہولت کار بنے۔