الیکشن کب ہوتے نظر آرہے؟عمران خان نے بتا دیا

28  دسمبر‬‮  2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ انہیں ابھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ، حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کے لیے راضی ہونا ضروری ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، آئندہ عام انتخابات میں پولیٹیکل انجینیئرنگ کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے، مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، پی ڈی ایم صرف ڈرائنگ روم کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، جنرل (ر) باجوہ نے اس ملک پر بڑا ظلم کیا،ہم ڈیفالٹ کے قریب کھڑے ہیں، جنرل (ر) باجوہ سے ہماری حکومت کے اچھے ورکنگ ریلیشن رہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ کے نزدیک سیاست دانوں کی کرپشن بے معنی تھی، نیب قوانین میں ترمیم کرکے 11سو ارب روپےکی کرپشن کےکیسز ختم کیےگئے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مفادات بیرون ملک ہیں، دونوں خاندانوں کے مفادات پاکستان سے نہیں تو ان سے میثاق معیشت کیسے کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں 5 فیصد ڈیفالٹ کا خطرہ تھا جو اب 90 فیصد ہو چکا ہے،ملک پر قبضہ گروپ کا راج اور جنگل کا قانون ہے، قانون کی حکمرانی قائم کیے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved