رمیز راجا کو قانونی کارروائی کی دھمکی

28  دسمبر‬‮  2022

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کردی۔

پی سی بی نے بیان میں رمیز راجا کی جانب سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کے خلاف بیانات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ رمیز راجا کے ان بیانات کا مقصد موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ اپنے چیئرمین اور ادارے کی ساکھ کے دفاع اور تحفظ کے لیے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین رمیز راجا کا اپنے اور موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کے سابقہ دور کے اخراجات کے بارے میں موازنہ گمراہ کن اور غلط ہے۔موجودہ چیئرمین کے تمام سفری اخراجات متعلقہ حکام کی منظوری سے کیے جاتے تھے جس کا باقاعدہ (اندرونی اور بیرونی طور پر) آڈٹ کیا گیا تھا۔

وہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ تھے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انہیں باقاعدہ ایڈوائزری جاری کی گئی تھی، لہٰذا ان کے سیکورٹی اخراجات زیادہ تھے۔نجم سیٹھی نے یو اے ای کے متعدد دوروں کے باوجود کبھی بھی پی ایس ایل الاونس وصول نہیں کیا،ان کو گاڑی کا الاؤنس بھی بورڈ آف گورنر کی منظوری کے مطابق ادا کیا گیا تھا۔

پی سی بی نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی کے برعکس رمیز راجا کو ایک نئی گاڑی فراہم کی گئی جس کی مالیت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved