الیکشن کمیشن نے حکومت سے سفارش کر دی

28  دسمبر‬‮  2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلدیاتی انتخابات کا التوا رکوانے اور اس کی باقاعدہ قانون سازی کے لیے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں حکومت سے الیکشن ایکٹ 2019 کی شق 219 اور آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں ترمیم ضروری ہو تو مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے سے قبل کی جائے۔
مجوزہ آئینی ترمیم میں کہا گیا کہ قانون میں ترمیم ایسے وقت کی جائے کہ مدت پوری ہونے پر چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوسکیں، بلدیاتی قانون میں ترمیم مقامی حکومتوں کے ختم ہونے سے ایک سال پہلے کی جائے۔

علاوہ ذرائع الیکنش کمیشن نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ میں تبدیلی کے بعد الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں ضائع ہوجاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا کہ جو بھی قانون سازی کی جائے وہ بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہونے سے قبل کی جائے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آئین کے تحت بلدیاتی الیکشن کے ایکٹ پر عملدرآمد کا پابند ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved