پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار اور سرمایہ کاری کا منفی رجحان رہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مجموعی طور پرکاروباری دن میں 523 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کاروبار کا اختتام 39 ہزار 802 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 839 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 25 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 8 ارب 5 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 70 ارب روپے کی کمی کے بعد کاروبار کےاختتام پر 6 ہزار 306 ارب روپے ہے۔