ڈیم فنڈز کے معاملے پر پی اے سی کا چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ

28  دسمبر‬‮  2022

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے ڈیم فنڈز کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا، جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی رقوم کا تذکرہ کیا گیا۔

آڈیٹر جنرل پاکستان نے شکوہ کیا کہ ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والے پیسوں کا ریکارڈ نہیں دیا جا رہا۔

نور عالم خان نے کہا کہ چیف جسٹس اپنے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کو آڈیٹر جنرل کو معلومات دینے کی ہدایت دیں۔ احتساب، عدالت اور آئین کی بالا دستی کیلئے یہ ضروری ہے، بتایا جائے بھاشا ڈیم کیلئے کیسے اور کتنا پیسا جمع ہوا؟

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے بھی کہا گیا ہے کہ ریکارڈ نہ دیں، یہ اقدام آئین کے منافی ہے، چیف جسٹس ایسے غیر آئینی اقدام میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved