الیکشن کمیشن نے آئین اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز تیار کر لیں

28  دسمبر‬‮  2022

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز تیار کر لیں۔

آئین کے آرٹیکل 140 اور الیکشن ایکٹ 2019ء میں ترمیم کی تجاویز تیار کیں گئیں ہیں۔ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی قانون میں تبدیلی مدت ختم ہونے سے پہلے کی جائے، بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد انتظامی حدود میں تبدیلی نہ کی جائے۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق بلدیاتی نظام کی تبدیلی بھی بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے سے ایک سال پہلے ہونی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے سے پہلے قانون سازی کو آئین کا حصہ بنانے کی بھی تجویز تیار کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved