عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان پورے کرنے کی ذمہ داری عثمان بزدار کو سونپ دی

28  دسمبر‬‮  2022

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 2 جنوری کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ذمہ داری عثمان بزدار کو سونپ دی۔

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان نے ارکان کو 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو حاضری کے حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کو بھی اپنے 10 ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، مونس الہٰی کی گزشتہ دو روز سے ملاقاتیں اسی تناظر میں ہوئیں ہیں، دو جنوری کے اجلاس میں ارکان کی حاضری کی بنیاد پر اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان حاضری کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے، تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں اس وقت 180 نشستیں ہیں۔ دو ارکان سابقہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اور چودھری مسعود اعتماد کے ووٹ میں ساتھ نہیں ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved